Nida Ansari

Add To collaction

تیرے پاس جو مجھ کو آنا پڑا ہے

ترے پاس جو مجھ کو آنا پڑا ہے
مجھے راستے میں زمانہ پڑا ہے

تمنّا تھی کہ جان لیتے مرا دکھ
مگر قصّہ غم کا سنانا پڑا ہے

تکبّر نے اس کو نہیں جھکنے دیا
مجھے ہاتھ پہلے بڑھانا پڑا ہے

تھکاوٹ اتر ہے گئی تو پڑھو کچھ
پلو نیچے اک خط پرانا پڑا ہے

لگایا جو میں نے محبّت کا نعرہ
سو تاوان مجھ کو لگانا پڑا ہے

گوارہ نہ کیا اس نے تو پوچھنا بھی
مجھے حال اپنا سنانا پڑا ہے

اداسی تھی اتنی کہ ہنس نہ سکا میں
تجھے دیکھ کے مسکرانا پڑا ہے

مخالف ہوا کو ہرانے کی خاطر
چراغوں کو خوں سے جلانا پڑا ہے

   2
0 Comments